آج موسم کیسا رہے گا ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ میں سورج آج بھی سوا نیزے پر،،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں فضا ابر آلود ،،مختلف شہروں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع،، کہیں کہیں ژالہ باری کی بھی پیشگوئی، اسلام آباد، کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا مطلع ابر الود،ٹھنڈی ہوائیں برقرار درجہ حرارت 25 ریکاردڈکیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شمال مغربی ہواؤں میں نمی کے ساتھ سسٹم پنجاب میں داخل ہوگیا۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی جبکہ گرد آلود فضاوں کے باعث لاہور کی ائیر کوالٹی خاصی متاثر ہو رہی ہے جبکہ اسلام آباد میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم گرم رہےگاجبکہ گوجرا نوالہ، سیالکو ٹ، لاہور، خوشاب، سر گودھا، فیصل آباد میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان.جھنگ، میانوالی، بھکر اور لیہ میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غاری خان میں بھی آندھی چلنے کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔