ہمارے اراکین اسمبلی  کو نااہل کیاجارہا  ایسے میں بات چیت ممکن نہیں: بیرسٹر گوہر

Sep 05, 2025 | 12:39:PM
ہمارے اراکین اسمبلی  کو نااہل کیاجارہا  ایسے میں بات چیت ممکن نہیں: بیرسٹر گوہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے عہدیداران کو ہٹایا جارہا ہے ایسے میں بات چیت کیسے کریں۔ 

 پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  پاک فوج کی ملک کے لیے بہت قربانیاں ہیں، ملک کا دفاع کیا ہے، ابھی جنگ جیتی ہے، ہم اس کو قدر سے دیکھتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کی مدت کا تعین آئین کے مطابق ہونا چاہیے، ہم نے نہ اس قانون سازی کو چیلنج کیا ہے، نہ کرنے کا ارادہ ہے،  2030 تک پلان کی جہاں تک بات ہےتوپلان تو سب کرتےہیں، دیکھتےہیں کیا ہوتا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت سیلاب متاثرین کے لیےکوششیں کررہی ہے،  پیر سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جا رہا ہوں، بونیر میں سلاب متاثرین کے ساتھ ہوں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سیلاب پر تمام جماعتوں کو سیاست اور صوبائیت سے بالاتر ہوکر سب کی مددکرنےکی ضرورت ہے، اس وقت ملک میں سیلاب کی صورتحال ہے، پنجاب حکومت سے بھی کہتاہوں کہ مل کر سیلاب متاثرین کےساتھ تعاون کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں:بہاولنگر: بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را‘‘ کیلئے کام کرنے والے 2دہشتگرد گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اپوزیشن لیڈرز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، بات چیت کا عمل کیسے ہو جب آپ ہمارےعہدےداروں کو ہٹارہے ہیں، ہمارےارکان کو نااہل کیاجارہا ہے ایسے میں بات چیت ممکن نہیں۔