آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Sep 05, 2023 | 19:28:PM
آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

اسی طرح خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ  بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈینگی کے مریضوں میں دن بدن اضافہ، مزید کیسز سامنے آگئے

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ پشاور، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، کرم اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ہے۔

اسی طرح پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔