وزیراعلیٰ کا ایکشن ، اہم شخصیت عہدے سے برطرف

Sep 05, 2022 | 22:24:PM
وزیراعلیٰ پنجاب ، برطرف
کیپشن: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے شاہین خالد بٹ کو اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر شاہین خالد بٹ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جبکہ حکومت کی جانب سے سید طارق محمود کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا نیا وائس چیئرمین نامزد کر دیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی اہم کامیابی: مذہبی جماعت کا بڑا اعلان