خبردار: تیل اور گھی کے بحران کا خدشہ؟ بڑی خبر آگئی

Sep 05, 2022 | 14:19:PM
سندھ اور بلوچستان سمیت اندرون ملک کھانے کے تیل و گھی کے بحران کا خدشہ ہوگیا
کیپشن: تیل اور گھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سندھ اور بلوچستان سمیت اندرون ملک کھانے کے تیل و گھی کے بحران کا خدشہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اندرون ملک سیلاب کی وجہ سے اشیاء ضروریاء کی ترسیل متاثرہوئی ہے تو وہیں تیل گھی کے بحران کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔ سندھ میں بلخصوص مورو، نوابشاہ سمیت دیگر راستے جبکہ سکھر سے بلوچستان راستہ بند ہونے کے باعث کھانے کےتیل گھی اور خوردنی تیل کی سپلائی رک گئی ہے۔

 چیئرمین آل پاکستان ایڈیبل آئل ٹینکر ایسوسی ایشن بختاور خان کا کہنا ہے کہ کھانے کے تیل سے لدے 800 سے 1000 ٹینکر قومی شاہراہوں پر پھنسے ہوئے ہیں جبکہ ڈرائیورز اور کلینرز بھی بے یارو مددگار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی صورتحال برقرار رہی تو ملک میں کھانے کے تیل گھی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔

بختاور خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کھانے کے تیل کی سپلائی کی بحالی کے لئے متبادل اقدامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کے بحران سے بچا جاسکے۔