سلمان خان کا نیا روپ

Sep 05, 2022 | 14:06:PM
سلمان خان کا نیا روپ
کیپشن: سلمان خان کا نیا روپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ سلمان خان کا الگ اور منفرد اسٹائل ، لمبے بالوں میں بالی وڈ کے سلو کا لک بالکل ہی مختلف نظر آرہا ہے۔

یہ فلم رواں برس کرسمس کے موقع پر پیش کی جائے گی۔ فلم کے ٹائیٹل کے حوالے سے بھی اب تک بہت سی افواہیں تھیں۔ اسکا ٹائٹل کبھی عید کبھی دیوالی رکھا گیا ، پھر سننے میں آیا کہ اس فلم کا نام بھائی جان تھا مگر اب سلمان خان کی اس فلم کا ٹائیٹل کسی کا بھائی کسی کی جان سامنے آرہا ہے۔

اس فلم کی ہدایت دے رہے ہیں فرہاد سمجھی جبکہ اس فلم میں تیلگو فلموں کے اسٹارز پوجا ہیج اور ونکاتیش مرکزی کردار ادا کریں گے ۔ فلم میں شہناز گل بھی نظر آئیں گی ۔

اس فلم کے علاوہ سلمان خان کے مداح انہیں ٹائیگر 3 اور کک 2 میں بھی اگلے برس سینما اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: سدھو موسے والا کے والد کو دوسری بار قتل کی دھمکی