حیرت انگیز فیچر، ٹویٹر صارفین کیلئے خوشخبری

Sep 05, 2022 | 12:07:PM
حیرت انگیز فیچر، ٹویٹر صارفین کیلئے خوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹویٹر نے ٹویٹ شدہ پیغامات کو نصف گھنٹے تک ایڈٹ کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔ ٹویٹر نے باضابطہ طور پر یکم ستمبر کو اس کا اعلان کیا ہے تاہم 5 ڈالر ماہانہ پر یہ سروس صرف ان صارفین کا کو دی جائے گی جن کے اکاؤنٹ پر تصدیق کا نیلا نشان موجود ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسی سال اپریل میں ٹویٹر نے اس سہولت کا اعلان کیا تھا۔ جمعرات کو ٹویٹرکی کنزیومر سروسز کے جنرل مینیجر جے سلیوان نے اپنی ایک پوسٹ میں اس کی تصدیق کردی ہے۔ 2020ء میں اس وقت ٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورسے نے کہا تھا کہ شاید وہ ایڈٹ کی سہولت کبھی پیش نہیں کریں گے کیونکہ اس سے غلط معلومات پھیل سکتی ہیں۔

ٹیکنالوجی کے بعض ماہرین نے کہا ہے کہ ’’ایڈٹ ٹویٹ‘‘ کی بدولت دوسرے بھی اسے ایڈٹ کرسکیں گے اور اصل بات کچھ کی کچھ ہوسکتی ہے۔ لیکن ان سب کے باوجود اب ایڈٹ بٹن پیش کردیا گیا ہے جو پوسٹ ہونے کے 30 منٹ بعد بھی قابلِ عمل ہوتا ہے۔ تاہم ہر ٹویٹ کو محدود مرتبہ ہی ایڈٹ کیا جاسکتا ہے۔

یکم ستمبر کو ٹویٹر نے اس کا لائیو مظاہرہ بھی کیا ہے۔ ایڈٹ کا آپشن آن ہوتے ہی پنسل اور ایڈٹ ٹویٹ کا بٹن دکھائی دیتا ہے۔ اس سے قبل ٹویٹر نے اپنے اسٹاف کے لیے یہ آپشن پیش کیا تھا۔ اب یہ بلو نشان والے سبسکرائبرز کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آئی فون 14 میں بڑی تبدیلیاں، نئے سیکیورٹی فیچرز دیے جانے کا امکان