شہباز گل کی درخواست ضمانت  پر فریقین کو نوٹسز جاری 

Sep 05, 2022 | 11:12:AM
شہباز گل, درخواست ,ضمانت , فریقین, نوٹس
کیپشن: شہباز گل کی عدالت میں پیشی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کی درخواست ضمانت پر  سماعت کی ، عدالت نے ایس ایچ او تھانہ کوہسار ، سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت مسترد کی گئی تھی ،  ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے  شہباز گل کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلے کو بعد ازاں سنا دیا تھا جس میں ان کی درخواست ضمانت مسترد کی گئی تھی۔

شہباز گل کے وکیل برہان معظم نےعدالت میں دائر درخواست میں مؤقف پیش کیا تھا کہ اُن کے موکل اپنے بیان کے حوالے سے پیدا ہونے والی کسی بھی غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے تیار ہیں۔