ان پڑھ سے بیٹی کی شادی نہیں کرونگی۔۔۔ سگے بھائیوں نے بہن قتل کرا دی

Sep 05, 2021 | 16:38:PM
ان پڑھ سے بیٹی کی شادی نہیں کرونگی۔۔۔ سگے بھائیوں نے بہن قتل کرا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تعلیم یافتہ بیٹی کی ان پڑھ بھانجےسے شادی پر انکار خاتون کی جان لے گیا ،سگے بھائیوں نے مبینہ طور پر اپنے بیٹوں کے ذریعے بہن کو قتل کروا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق قتل کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا،بادشاہ خان اپنے بیٹے کی شادی گلشاد بی بی کی تعلیم یافتہ بیٹی سے کروانا چاہتا تھا گل شاد بی بی نے کہا میری بیٹی بہت تعلیم یافتہ ہے میں کسی ان پڑھ سے اس کی شادی نہیں کراونگی، انکار پر پہلے رنجش پیدا ہوئی بعد میں قتل کروا دیا گیا ۔

خیال رہے کہ مقتولہ گلشاد بی بی کو اس کے قریبی رشتے داروں نے قتل کیا، بتایا جاتا ہے کہ چار ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور گلشاد بی بی کو قتل کر دیا،قتل میں ملوث مرکزی سہولت کار رضوان کواسٹیل ٹاؤن پولیس نے گرفتار کر لیا۔

گرفتار سہولت کار نے ملزموں کو موٹر سائیکل اور اسلحہ فراہم کیا ملزم رضوان نے گھر کی نشاندہی کی جس کے بعد ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور گولیاں چلا دیں ، فائرنگ سے گلشاد بی بی جاں بحق ہو گی، پولیس دیگر مفرور ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      برسوں سے کوبرا پالنے والا مداری سانپ کے ڈسنے سے ہلاک