نیپال: بارشوں , لینڈ سلائیڈنگ سے 47 افراد ہلاک

Oct 05, 2025 | 16:08:PM
نیپال: بارشوں , لینڈ سلائیڈنگ سے 47 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)نیپال میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیپال میں شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے 3 دن میں47 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہوگئے۔

بارشوں کے بعد کئی سڑکیں زیرِ آب آچکی ہیں جبکہ کئی پُل بھی بہہ گئے ہیں۔

شدید بارشوں میں حادثات پر حکام نے 2 دن کی عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

حکام کی جانب سے دریا کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: چاند پر گھر کی تعمیر ، مکڑی نما روبوٹ تیار