"ٹرولنگ کا بہترین جواب کیا ہے"، شہناز گل نے بتادیا

Oct 05, 2023 | 22:54:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت کی خوبرو اداکارہ شہناز گل کا کہنا ہے کہ وہ ٹرولز کی طرف سے مذاق اڑانے یا تنقید کرنے پر "خاموشی" کے ذریعے جواب دیتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہناز گل نے  کہا کہ خاموشی ہی بہترین جواب ہے اور میں خاموش رہنے کو ترجیح دیتی ہوں، جب میں خاموش نہیں ہوتی تو کمنٹس پڑھتی ہوں، لوگوں کو اس متعلق اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے کہ کپڑے چاہے چھوٹے ہوں یا بڑے، اس کی وجہ سے کسی کی شخصیت کا اندازہ نہیں لگانا چاہیے۔

بھارتی میڈیا کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں سیشن کے دوران شہناز نے کہا کہ میرے ساتھ بیٹھو، مجھ سے باتیں کرو، اگر پھر بھی میرے پرستار نہ بنو تو میرا نام بدل دینا،ان کا کہنا تھا کہ میں ٹوئٹر پر منفی کمنٹس پڑھتی ہوں اور اس سے مجھے مزید تحریک ملتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سٹے بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن , سونے کی قیمت 27 ہزار روپے کم ہوگئی

شہناز گل نے کہا کہ مجھے برا ضرور لگتا ہے لیکن مجھے معلوم ہے کہ اگر نفرت مل رہی ہے تو کچھ کیا ہوگا، میں اسے مثبت انداز میں لے کر آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہوں۔