عوام کیلئے بڑا ریلیف ،گھی کی قیمتوں میں 60 روپے فی کلو تک کمی 

Oct 05, 2023 | 21:41:PM
عوام کیلئے بڑا ریلیف ،گھی کی قیمتوں میں 60 روپے فی کلو تک کمی 
کیپشن: یوٹیلیٹی سٹورز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بڑا ریلیف ،یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈڈ گھی کی قیمتوں میں 60 روپے فی کلو تک کمی کردی گئی،برانڈڈ گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ صارفین کیلئے گھی 385 روپے سے کم کر کے 325 روپے فی کلو کردیا گیا ،عام صارفین کیلئے فی کلو گھی کی قیمت 455 سے کم کر کے 395 کردی گئی،یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سالگرہ، حریم شاہ کا گفٹ دینے کا اعلان