ورلڈ کپ پہلامیچ ،نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کےاہم کھلاڑی آج کا میچ نہیں کھیلیں گے

Oct 05, 2023 | 13:39:PM
ورلڈ کپ پہلامیچ ،نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کےاہم کھلاڑی آج کا میچ نہیں کھیلیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) ورلڈ کپ 2023 کے پہلے میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی جانب سے پلینگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے ، جس میں دونوں جانب سے اہم کھلاڑی شرکت  نہیں کر رہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے پہلے میچ کا آغاز ہو گیا ہے ، جس میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم کو  پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے ،  انگلینڈ ٹیم کی بات کی جائے تو جوز بٹلر کی قیادت میں جونی بیئرسٹو، ڈیوڈ ملان ، حیری بروک،معین علی ، لیام لونگ سٹون ، سام کرن ، عادل رشید اور مارک ووڈ  میدان میں اترے  گی  لیکن اہم کھلاڑی بین سٹوک  یہ میچ نہیں کھیل رہے ۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی بات کی جائے تو  کیوی ٹیم ٹام لیتھم کی قیادت میں میدان میں اتر رہی ہے ، باقی کھلاڑیوں میں ڈیون کین وے ، ول یونگ، رویندرا ، ڈیرل مچل ،گلین فلپس، مارک چپمن، جیمز نیشمن ، مچل سینٹنرا ور  ٹرینٹ بولٹ پہلا میچ  کھیل رہے ہیں لیکن کین ولیمسن آج کا میچ نہیں کھیلیں گے ۔ 

یہ بھی پڑھیں :ورلڈکپ کا آغاز ، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کیخلاف فیلڈںگ کا فیصلہ