شکریہ ٹیچر: گوگل کا ڈوڈل اساتذہ کے نام

Oct 05, 2022 | 11:48:AM
شکریہ ٹیچر: گوگل کا ڈوڈل اساتذہ کے نام
کیپشن: فوٹو اسکرین گریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ورلڈ ٹیچرز ڈے‘ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی 5 اکتوبر کو اساتذہ کا بین الاقوامی دن منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر گوگل نے ڈوڈل تبدیل کر کے اساتذہ کے اہم اور ناقابل فراموش کردار کو اُجاگر کرنے کے لیے اپنے صارفین کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے۔

والدین کے بعد اساتذہ ہی بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اساتذہ کو روحانی والدین کا درجہ دیا گیا ہے۔

 5 اکتوبر کو ’ورلڈ ٹیچرز ڈے‘ منانے کا مقصد اساتذہ کی بے پناہ خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔

یاد رہے کہ 5 اکتوبر 1994ء کو پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے زیر اہتمام اساتذہ کا عالمی دن منایا گیا تھا جس کے بعد یہ دن ہر سال باقاعدگی سے منایا جاتا ہے۔