کراچی : سکول ٹیچرکی  طالبہ سے زیادتی

Oct 05, 2022 | 00:25:AM
کراچی ,سکول ٹیچر,  طالبہ , زیادتی,پولیس
کیپشن: سکول ٹیچر باسط جبکہ دوسری جانب ایف آئی آر کا عکس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون خدا کی بستی میں سکول ٹیچرکی  طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ،سکول ٹیچر کے خلاف مقدمہ متاثرہ بچی کے والدین کے مدعیت میں تھانہ سرجانی میں درج  کرلیا گیا۔

متاثرہ بچی کے والدین  نے مقدمے کے متن میں موقف اختیار کیا گیا کہ سکول ٹیچر باسط نے متاثرہ طالبہ کو پہلے ہوک ورک نہ کرنے پر نشہ آورچیز گھول کر پلائی،ملزم باسط سکول کی چھٹی ہونے پر بچی کو ایک پلاٹ میں لے گیا، پلاٹ میں مزید 4 اشخاص موجود تھے جن میں سے ایک نے متاثرہ بچی کو نشے کا انجیکشن لگایا، بچی کو نشے کا انجیکشن لگانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم باسط کو گرفتار کرلیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ 14 سالہ طالبہ کا طبی معانئہ کرایا جارہا ہے، ملزم سے تفتیش جاری ہے۔