عمر شریف کی میت جرمنی سے پاکستان کیلئے روانہ

Oct 05, 2021 | 19:34:PM
عمر شریف میت پاکستان کیلئے روانہ
کیپشن: عمر شریف میت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مشہورپاکستانی کامیڈین و اداکار عمر شریف کی میت جرمنی سے پاکستان روانہ کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر فیصل کے مطابق ترکش ایئر کی پرواز میں اداکار عمر شریف کی بیوہ زرین غزل بھی میت کے ساتھ پاکستان آرہی ہیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترکش ایئرویز کی شیڈول کی پرواز ٹی کے 1634 جرمنی کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجکر 16 منٹ پر میونخ ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق شیڈول فلائٹ مقامی وقت کے مطابق شام 6:50 بجے استنبول پہنچے گی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترکش ایئر کی پرواز پی کے 708 استنبول سے آج رات 10:30 بجے کراچی کیلئے روانہ ہوگی، اداکار عمر شریف کی میت کل صبح 06:45 بجے کراچی پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کچھ لوگوں کو شاہ رخ خان کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی، بالی وڈ پروڈیوسر