بالی ووڈ سٹارز کو شاہ رخ کے گھر آنے سے کیوں روکا گیا۔۔ وجہ سامنے آ گئی

Oct 05, 2021 | 15:51:PM
شاہ رخ کے گھر جانے سے روک دیا
کیپشن: شاہ رخ آریان خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اسٹارشاہ رخ خان کے صاحبزادے کی گرفتاری کے بعد ان کے ساتھی اداکار اور  اداکارائیں آریان خان کے حق میں سامنے آ رہے ہیں ۔

 تفصیلات  کے مطابق آریان خان کی گرفتاری کے بعد سے شاہ رخ خان کو دیگر ساتھی اداکاروں اور اداکاراﺅں کی فون کالز بھی موصول ہو رہی ہیں جبکہ سلمان خان اور بہن آلویرا سیدھی ان کی رہائشگاہ منت جا پہنچی ۔

دپیکا پڈوکون ، کرن جوہر ، روہت شیٹی سمیت متعدد شخصیات آریان خان کے معاملے پر شاہ رخان  کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔

شاہ رخ خا ن کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد ” پاپا رازی “ کی ایک بڑی ’ فوج ‘ اداکار کی رہائشگاہ کے باہر نظریں جمائے بیٹھی ہے اور ہر آنے جانے والی کی تصاویر کی منتظر دکھائی دیتی ہے۔

 شاہ رخ خا ن کی سیکیورٹی ٹیم نے بالی ووڈ کے ستاروں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ رہائشگاہ ” منت “ آنے سے پرہیز کریں جس کی وجہ بنگلے کے باہر بھاری تعداد میں ” پاپا رازی “ کی موجودگی ہے اور اس سے سیکیورٹی خدشات بھی پیدا ہو سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:انصاف والے بھی فارغ۔۔۔