عائزہ خان کی نئی ٹک ٹاک ویڈیومداحوں کو بھا گئی

Oct 05, 2021 | 11:54:AM
عائزہ خان کی نئی ٹک ٹاک ویڈیومداحوں کو بھا گئی
کیپشن: عائزہ خان ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)  جب سے عائزہ خان نے ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھا ہے وہ مختصر ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتی ہیں جو کہ اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جاتی ہیں، عائزہ خان کی یہ نئی تصویریں اور ویڈیوز بھی اُن کے مداحوں کو بھا گئی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سُپر اسٹار، سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فین فالوونگ رکھنے والی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے،عائزہ خان سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی نئی نئی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکارہ عائزہ خان آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں اور اپنے سُپر ہٹ ڈراموں اور حسین فوٹو شوٹ کے ذریعے مداحوں کی آنکھوں کا تارا اور دلوں کی دھڑکن بنی ہوئی ہیں۔ انسٹا گرام پر 10.1 ملین فالوورز رکھنے والی عائزہ خان اپنی نئی ویڈیو میں خوبصورت دُلہن بنی ہوئی نظر آ رہی ہیں اور اسی روپ میں ویڈیو بنا رہی ہے، عائزہ خان کی ویڈیو میں ایک گانا بھی سنائی دے رہا ہے جس پر وہ لِپسنگ کر رہی ہیں ۔
عائزہ خان نے ویڈیو میں خوبصورت میک اپ کے ساتھ حسین جیولری پہنی ہوئی ہے جو کہ اُن پر خوب جچ رہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

 یہ بھی پڑھیں:    بھارت کی ایک اور مشہور اداکارہ چل بسیں