بھارت کی ایک اور مشہور اداکارہ چل بسیں

Oct 05, 2021 | 10:37:AM
بھارت کی ایک اور مشہور اداکارہ چل بسیں
کیپشن: ،بھارتی اداکارہ ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منیشا یادو   اور مشہور ڈرامہ کی جودھا اکبر 28 برس کی عمر میں چل بسیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل کے مشہور ڈرامے ’جودھا اکبر‘ میں سلیمہ بیگم کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ منیشا یادو کی موت برین ہیمبرج (دماغی شریان پھٹنے) سے واقع ہوئی، ڈرامہ سیریز میں منیشا یادو کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ پریدی شرما نے ایک پوسٹ میں ساتھی اداکارہ کی موت کی تصدیق کی۔

 انہوں نے کہا کہ منیشا کی موت کی خبر سُن کر شدید سَکتے میں ہوں۔منیشا 11 جون 1992 کو بھارت کے شہر بنگلور میں پیدا ہوئیں، میڈیا رپورٹس میں کہا جاہا ہے کہ منیشا کا ایک سال کا بیٹا بھی تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    ایک دن میں پاسپورٹ حاصل کرنے کی فیس دگنی کر دی گئی