شعبہ طب اور فزیالوجی کا نوبل پرائز دو امریکی سائنسدانوں کو دینے کا اعلان

Oct 05, 2021 | 11:13:AM
امریکی ,سائنسدانوں, ڈیوڈ جولیس, اردم پاتاپوتیان 
کیپشن: امریکی سائنسدانوں ڈیوڈ جولیس اور اردم پاتاپوتیان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)2021 کا شعبہ طب اور فزیالوجی کا نوبل پرائز دو امریکی سائنسدانوں ڈیوڈ جولیس اور اردم پاتاپوتیان کو دینے کا اعلان۔ ان دونوں سائنسدانوں نے انسانی بدن کے ٹیمپریچر کی مناسبت سے اہم سائنسی دریافتوں کو عام کیا تھا۔

العربیہ اردو کی ویب رپورٹ کےمطابق نوبل پرائز کمیٹی کے سیکرٹری جنرل تھوماس پیرلمین نے رواں برس کے دنیا میں معتبر ترین قرار دیئے جانے والے نوبل انعامات کے پہلے پرائز کا اعلان کیا۔نوبل کمیٹی کے مطابق ڈیوڈ جولیس اور اردم پاتاپوتیان کو درجہ حرارت اور لمس یا چھونے کے احساس کیلئے ذمے دار ریسیپٹرز کی دریافت پر یہ انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ان دونوں سائنسدانوں نے حقیقت میں فطرت کے مخفی راز آشکار کئے ہیں اور ان سے انسانی بقا کو تحفظ حاصل ہوا۔ انہی دونوں سائنسدانوں کو گزشتہ برس ایک اور اہم پرائز کاولی انعام برائے نیورو سائنسز سے نوازا گیا تھا۔اردم پاتاپوتیان نے انسانی درجہ حرارت جاننے کا ایک اور طریقہ وضع کیا، انہوں نے انسانی خلیے سے مکینیکل سینسر کی مدد سے ٹمپریچر معلوم کرنے کا پتہ چلایا۔ نوبل انعام کمیٹی نے ان دونوں طریقوں کو انسانی بقا کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا۔

ویب رپورٹ کےمطابق لبنانی نژاد امریکی مولیکولر بیالوجی کے سائنسدان اردم پاتاپوتیان بنیادی طور پر آرمینیائی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے نوبل انعام ملنے کا اعلان اپنے بیٹے کے ساتھ بستر پر لیٹے ہوئے سنا۔وہ ان دنوں اسکرِپس ریسرچ ادارے سے وابستہ ہیں۔ وہ کیلیفورنیا یونیورسٹی اور کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے تعلیم کے حصول میں وابستہ رہے۔ بنیادی تعلیم انہوں نے لبنانی دارالحکومت بیروت میں واقع امریکی یونیورسٹی سے حاصل کی تھی۔نوبل انعام کمیٹی کے مطابق 65سالہ ڈیوڈ جولیس نے مرچ کے ایک جزو کو تلاش کر کے انسانی اعصابی نظام میں موجود حرارت سے جسم کے اندرونی درجہ حرارت کے بارے میں بنیادی معلومات ظاہر کیں۔ ڈیوڈ جولیئس کو  2010 میں لائف سائنسز کا شاء پرائز بھی دیا جا چکا ہے۔

فزکس کے نوبل انعام کا اعلانآج 5اکتوبر کو کیا جائے گا جبکہ 6اکتوبر کو کیمسٹری کے نوبل انعام یافتگان کے نام سامنے لائیں جائیں گے۔اس کے علاوہ ادب کے نوبل انعام کا فیصلہ7 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ آخری نوبل پرائز اکنامکس کے انعام کا اعلان 11 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کرنیوالا ملعون کس طرح جل کر مرا، ویڈیو منظر عام پر آگئی