سروس متاثر ہونے پر ٹوئٹرنے  فیس بک ،انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو طنزکا نشانہ بنا ڈالا

Oct 05, 2021 | 00:27:AM
ٹویٹر کا طنز
کیپشن: ٹویٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

    (24نیوز )دنیا بھر میں سروس ڈاون ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹر نے واٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹاگرام پر طنز کیا ہے۔ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے اپنے آفیشنل ٹوئٹر اکاونٹ پر 'سب' کو ہیلو کہا گیا ہے۔

ٹوئٹر کی ٹوئٹ پر واٹس ایپ کی جانب سے بھی ٹوئٹر اکاونٹ پر ہیلو کی صورت میں جواب دیا گیا ہے۔

   واٹس ایپ کے ہیلو کہنے پر ٹوئٹرکے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) جیک ڈورسی نے مزید طنز کرتے ہوئےکہا ہےکہ میں نے سوچا تھا کہ یہ انکرپٹڈ ہونا چاہیے۔

ٹوئٹر کی ٹوئٹ پر فیسک بک کی ملکیتی کمپنی انسٹاگرام نے بھی اپنا حصہ ڈالتے ہوئے سب کو ہائے کہتے ہوئے 'ہیپی منڈے' کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا فیس بک کو ہیک کرلیا گیا ؟؟؟پریشان کن خبر سامنے آگئی