زمبابوے کے سین ولیمز منشیات کی لت کے باعث قومی ٹیم سے باہر  

Nov 05, 2025 | 13:35:PM
زمبابوے کے سین ولیمز منشیات کی لت کے باعث قومی ٹیم سے باہر  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )زمبابوے کرکٹ بورڈ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ تجربہ کار آل راؤنڈر سین ولیمز نے منشیات کی لت کے باعث خود کو قومی سلیکشن کے لیے دستیاب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق ولیمز نے حال ہی میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ افریقہ کوالیفائر 2025 سے بھی اچانک دستبرداری اختیار کی تھی، جو کہ اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹ سے قبل کی گئی تھی۔

زمبابوے بورڈ کی جانب سے کی گئی اندرونی تحقیقات میں سین ولیمز نے اعتراف کیا کہ وہ منشیات کی عادت کا شکار ہیں اور انہوں نے رضاکارانہ طور پر ری ہیب میں داخلہ لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک اورپاک بھارت ٹکرا،کرکٹ کامیدان سج گیا

زمبابوے کرکٹ کے بیان میں کہا گیا کہ تمام کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں سے پیشہ ورانہ طرزِ عمل، نظم و ضبط اور ٹیم پروٹوکولز و اینٹی ڈوپنگ ضوابط کی مکمل پاسداری کی توقع کی جاتی ہے۔

زمبابوے کرکٹ نے واضح کیا کہ بورڈ ان کے بحالی مرکز میں داخل ہونے کے فیصلے کو سراہتا ہے لیکن ممکنہ ٹیسٹنگ کے موقع پر ٹیم سے علیحدگی پیشہ ورانہ اور اخلاقی معیارات پر سنگین سوالات اٹھاتی ہے۔

بورڈ کے مطابق سین ولیمز کو آئندہ قومی انتخاب کے لیے زیر غور نہیں لایا جائے گا جبکہ ان کا سینٹرل کنٹریکٹ بھی 31 دسمبر 2025 کے بعد ختم کر دیا جائے گا۔

سین ولیمز نے اپنے کیریئر میں 24 ٹیسٹ، 164 ون ڈے اور 85 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے، جن میں انہوں نے بالترتیب 1946، 5217 اور 1805 رنز بنائے جبکہ بولنگ میں 26، 86 اور 49 وکٹیں حاصل کیں۔