پنجاب بھر کی فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر عائد پابندی میں توسیع 

Nov 05, 2025 | 10:05:AM
پنجاب بھر کی فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر عائد پابندی میں توسیع 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی میں توسیع کر دی۔
پنجاب بھر کی فیلڈ ملز میں گندم کو مرغیوں کے دانے میں استعمال کرنے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کردی گئی،یہ فیصلہ انسانی استعمال کیلئے گندم کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیاہے۔
دفعہ 144 کا نفاذ گندم، آٹے اور روٹی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے کیا گیاہے،سیکرٹری داخلہ کے حکم نامے کے مطابق گندم صرف فلور ملز میں آٹا بنانے کیلئے استعمال ہو گی۔
حکومت پنجاب نے صوبے میں گندم کی ممکنہ قلت کے خدشات کے پیشِ نظر اہم فیصلہ کیاہے،پنجاب میں فیڈ ملز کے پاس 1 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کا ذخیرہ موجود ہے،سیکرٹری پرائس کنٹرول کی رپورٹ کے مطابق فیڈ ملز گندم کو مرغیوں کے دانے کیلئے استعمال کرنے والی تھیں،گندم انسانوں کی بنیادی خوراک ہے جسے آٹے کی تیاری میں استعمال ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کا آخری روز، ننکانہ صاحب میں عام تعطیل
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت پابندی لگائی،محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق سوموار یکم دسمبر تک ہوگا،عوام الناس کی آگہی کیلئے حکمنامے کی سرکاری گزٹ، اخبارات و ذرائع ابلاغ کے ذریعے بھرپور تشہیر کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔