ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ

Nov 05, 2025 | 08:32:AM
ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں  برفباری سے  سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا، بابوسر، نانگا پربت اور بٹوگاہ کی چوٹیوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، 12 سے زائد گاڑیاں برف میں پھنس گئیں۔

 دھر خیبر پختونخوا کے علاقے سوات، دیر اور کالام کے پہاڑوں پربھی برفباری ہوئی جبکہ اپر ہزارہ ڈویژن میں موسم سرما کی پہلی بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، دن کے وقت بھی رات کا سماں رہا۔

ایوبیہ، نتھیاگلی اور چھانگلہ گلی سمیت بالائی گلیات میں 2 سے 3 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:طیارہ گر نے سے ہلاکتیں،ویڈیو نے دل دہلا دئیے

دوسری جانب مظفرآباد سے وادی نیلم تک بارش اور برفباری سےموسم مزید سرد ہوگیا، انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج بھی وقفے وقفے سے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے،  تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔