نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مسلمانوں کے دل جیت لئے

Nov 05, 2023 | 15:21:PM
نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مسلمانوں کے دل جیت لئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) پرتگال کے سپر سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت پر فسلطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مسلمانوں کے دل جیت لئے۔

سعودی فٹبال کلب ’الہلال‘ اور پرتگال کے سپرسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے میچ کے بعد میدان میں فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا، سپرسٹار فٹبالر کا اس طرح غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرنا سوشل میڈیا پر دھوم مچائے ہوئے ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو میں 57 مسلمان ممالک سے ہمت  اور حوصلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’قدرت کا نظام‘نامور بھارتی صحافی نے بڑا مطالبہ کر دیا

واضح رہے کہ جنگی جنون میں وحشی اسرائیل کی 29 ویں روز بھی بمباری سے مزید 250فلسطینی شہید ہو گئے، صیہونی فورسز کی جانب سے غزہ میں فلسطینوں کےنسل کشی جاری ہے، مزید 250 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں، 7 اکتوبر سے اب تک شہادتوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 488  تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد32 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔

خیال رہے کہ صیہونی فورسزکے غزہ کی پٹی پر فضائی، زمینی اور سمندری حملے جاری ہیں، دہشت گرداسرائیلی فوج نے القدس ، الشفا اور انڈونیشیائی ہسپتالوں سمیت ایمبولنس کے قافلے کو بھی نا بخشا سبھی پر وحشیانہ بمباری کی۔