ہم اسلام آباد پراسیس کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں؛ پولش سفیر

May 05, 2026 | 23:39:PM
ہم اسلام آباد پراسیس کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں؛ پولش سفیر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انورعباس) پولینڈ کے سفیر ماچے پریسارسکی نے کہا ہےکہ اسلام آباد پراسیس کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی حالات کے باوجود پولینڈ اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

 پاکستان میں پولینڈ کے سفیر ماچے پریسارسکی نے پولینڈ کے قومی دن کے عشائیے میں حالیہ مشرق وسطی کے بحران میں پاکستانی ثالثی کو خصوصی طور پر سراہا اور پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔پولینڈ کے سفیر پولینڈ کے 3 مئی کے آئین کے قومی دن پر پر منعقدہ عشائیے سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب سے خطاب میں پولش سفیر کا کہنا تھا کہ حالیہ مہینوں میں مشرق وسطی میں ایک اور تنازعہ دیکھا گیا جس کے اثرات عالمی ہیں، اس تنازعہ میں پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے اسلام آباد پراسیس نے کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا ہے,ماچے پریسارسکی نے مزید کہا ہم اسلام آباد پراسیس کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں،انہوں نے کہا کہ عالمی حالات کے باوجود پولینڈ اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

 قبل ازیں عشائیے کا آغاز دونوں ممالک کی قومی ترانوں سے ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق مسلح افواج کے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کےغیرمتزلزل عزم کی علامت ہے؛وزیرخارجہ