کراچی :FIA کی حوالہ نیٹ ورک کیخلاف کارروائی، 3 ملزمان گرفتار ،20 ہزار ڈالر برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(دُر نایاب )ایف آئی اے نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ نیٹ ورک بے نقاب کر دیا جس کے دوران گلشن اقبال کے علاقے سے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ۔
ایف آئی اے کے مطابق حوالہ نیٹ ورک سے وابستہ ملزمان میں نعمان، لیاقت اور مدثر شامل ہیں، چھاپے کے دوران 20 ہزار امریکی ڈالر بھی برآمد کیے گئے ۔
چھاپے کے دوران برآمد رقم غیر قانونی منی ٹرانسفر کا حصہ قرار دی گئی ہے ، 5 موبائل فونز بھی قبضے میں لے لیے گئے، موبائل فونز سے اہم ڈیجیٹل شواہد حاصل کیے گئے ہیں ۔
ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ،سیکیورٹی فورسز کی جانب سے نیٹ ورک کے پھیلاؤ کا بھی انکشاف کیا گیا ہے ، غیر قانونی کرنسی نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں :راجہ شوکت بھٹی کا پارلیمانی سیکرٹری اسامہ لغاری کے خلاف تحریکِ استحقاق لانے کا اعلان