پنجاب حکومت نے ادویات و سرجیکل سامان کی خریداری کیلئے  انسپکشن کمیٹیاں تشکیل دیدیں

May 05, 2026 | 19:10:PM
پنجاب حکومت نے ادویات و سرجیکل سامان کی خریداری کیلئے  انسپکشن کمیٹیاں تشکیل دیدیں
کیپشن: ادویات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب حکومت نےادویات و سرجیکل سامان کی خریداری کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا۔

فریم ورک کنٹریکٹ 2026-27 کے تحت انسپکشن کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں،ملک بھر میں ادویات ساز کمپنیوں اور سول ایجنٹس کی فزیکل ویری فکیشن کا فیصلہ کیا گیاہے۔

کمیٹیاں 6 مئی سے 14 مئی تک مختلف شہروں میں انسپکشن کریں گی،جمع کرائی گئی معلومات اور سہولیات کی موقع پر جانچ پڑتال کی جائے گی،ہر کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ محکمہ کو ارسال کرے گی۔

حتمی رپورٹ نوٹیفکیشن کے 10 دن کے اندر جمع کروانا لازمی قراردیا گیا ہے،کمیٹی ممبران کیلئے یہ عمل سرکاری ڈیوٹی پیریڈ تصور ہوگا،محکمہ صحت کا شفاف خریداری اور معیار یقینی بنائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے ملاقات کی درخواست  غیر ضروری اور فضول قرار، عدالت نے وکیل کو بھاری جرمانہ کر دیا