جائیں تو جائیں کہاں؟ مرغی پھر مہنگی

May 05, 2026 | 13:10:PM
جائیں تو جائیں کہاں؟ مرغی پھر مہنگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جائیں تو جائیں کہاں؟لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری  جس کے باعث شہریوں کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق حالیہ 7 روپے اضافے کے بعد برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 540 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ۔ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 36 روپے فی کلوگرام اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اسی طرح زندہ برائلر مرغی کے نرخ بھی بڑھ گئے ہیں، جہاں فارم ریٹ 345 روپے، تھوک ریٹ 359 روپے جبکہ پرچون سطح پر قیمت 373 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلہ

 دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت 246 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، جس سے عام صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ۔