بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز :پاکستان ٹیم کی ڈھاکا میں بھرپور ٹریننگ جاری

May 05, 2026 | 10:26:AM
 بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز :پاکستان ٹیم کی ڈھاکا میں بھرپور ٹریننگ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کابنگلا دیش پہنچنے کے بعد ڈھاکہ میں پہلا پریکٹس سیشن ہوا جس میں کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے بعد نیٹ پر بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 مئی سے شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی اور امام الحق پر مشتمل ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: کشیدگی کا اثر! تیل کی قیمتیں پھر ہل گئیں

ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں خرم شہزاد، محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہوں گے۔

سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کوبنگلا دیش ٹور کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز اسد شفیق اور عمر گل بالترتیب بیٹنگ اور بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔