بھارت کی آبی جارحیت کا پنگا جاری، دریائے چناب مسلسل خشک،ارسا کا اظہار تشویش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں محمد اشفاق+ اویس کیانی) بھارت کی جانب سے پاکستان کےخلاف آبی جارحیت جاری ہے ، پچھلے پانچ گھنٹوں سے دریائے چناب مسلسل خشک ہوگیا۔بھارت کی جانب سے دریائےچناب میں پانی کی فراہمی میں اچانک کمی پر ارساکا اظہار تشویش۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اپنی آبی جارحیت کی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور دریائے چناب میں پانی کی آمد میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے، ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی سطح 3100 کیوسک رہ گئی ہے۔ پچھلے پانچ گھنٹوں سے دریائے چناب مسلسل خشک ہوگیاہیڈ مرالہ بیراج انتظامیہ کے مطابق ہیڈ مرالہ سپل ویز اور نہروں کو بند کردیا گیا ۔ انتطامیہ کا مزید کہنا ہےکہ اگلے چند گھنٹوں میں انتہائی تشویشناک صورتحال ہوسکتی ہے -
ارسا کےاعلامیہ کے مطابق چئیرمین ارسا کی زیرصدارت ارساایڈوائزری کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں بھارت کی جانب سےدریائےچناب میں پانی کی فراہمی میں اچانک کمی پر ارسا نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہےبھارت کی جانب سے سپلائی میں کمی سے ارلی خریف میں پانی کی قلت میں اضافےکا خدشہ ہے۔ اجلاس میں مرالہ پر دریائےچناب کے بہاؤ میں اچانک کمی کےبھارتی رویے پرغور کیا گیا،ارلی خریف سیزن کے لیے21 فیصد پانی کی مجموعی قلت کا تخمینہ لگایا گیاہے،دریائے چناب میں پانی قلت جاری رہی توقلت کا تخمینہ دوبارہ لگایاجائےگا،لیٹ خریف سیزن میں7 فیصد پانی کی قلت کا تخمینہ لگایا گیا ہے ،بھارت کی کٹوتی کےبعد بحران سے نمٹنے کے لیےذخائر کامشترکہ استعمال ہوگا،پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے صوبوں میں ہم آہنگی سےفیصلے کیے گئے ہیں،پانی کی صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:قوالی’’اوئے مودی جنگ لانی اے تے پکی پکی لا تے لاڑا لپا لانا چھڈ دے‘‘وائرل