وزیر خزانہ کی امریکہ کی معروف کاروباری کمپنیوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات،وزیر خزانہ نے امریکی کمپنیوں کی پاکستان میں مسلسل دلچسپی اور سرمایہ کاری کو سراہا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وفد کی قیادت کونسل کی نائب صدر سپیرنزا جیلالیان کر رہی تھیں،وفد میں امریکہ کی معروف کاروباری کمپنیوں کے نمائندگان شامل تھے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے امریکی کمپنیوں کی پاکستان میں مسلسل دلچسپی اور سرمایہ کاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے، خاص طور پر توانائی، معدنیات، زراعت اور ڈیجیٹل خدمات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ،حکومت پاکستان سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ وفاقی بجٹ کی تیاری کے دوران تمام کاروباری اداروں اور صنعتوں کی تجاویز بشمول یو ایس پی بی سی کی آراء پر غور کیا جا رہا ہے ،عالمی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور استحکام کے لیے جاری اقدامات کو سراہا گیا ہے،مستقل اصلاحاتی عمل کو جاری رکھنے کی سفارش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:قوالی’’اوئے مودی جنگ لانی اے تے پکی پکی لا تے لاڑا لپا لانا چھڈ دے‘‘وائرل