دبئی: سکولوں میں AI لازمی مضامین میں شامل

May 05, 2025 | 15:08:PM
دبئی: سکولوں میں AI لازمی مضامین میں شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات میں مصنوعی ذہانت (AI) کی تعلیم لازمی قرار دے دی گئی ہے، کےجی کلاس سے گریڈ 12 تک اے آئی کا نیا نصاب متعارف کرا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے آئندہ تعلیمی سال سے ملک بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں مصنوعی ذہانت (AI) کو لازمی مضمون کے طور پر متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:بیٹا امتحان میں فیل، والدین کا جشن، کیک بھی کاٹا

یہ فیصلہ یو اے ای کابینہ نے کیا جس کا اعلان نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران، شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔

شیخ محمد بن راشد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سابقہ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اُس وقت کے لیے تیار کریں جو ہمارے وقت سے بالکل مختلف ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ یو اے ای کے جدید اور ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیمی وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد نئی نسل کو بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ہے۔