لاہور میں طوفانی بارش، قومی ایئر لائن کی جانب سے بھارتی فضائی حدود کا استعمال

May 05, 2023 | 00:43:AM
لاہور میں طوفانی بارش، قومی ایئر لائن کی جانب سے بھارتی فضائی حدود کا استعمال
کیپشن: پی آئی اے طیارہ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور میں طوفانی بارش، پی آئی اے کی پرواز کے کپتان نے طوفانی بارش سے بچنے کیلئے بھارتی فضائی حدود کا استعمال کیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ پی کے 248 سعودی شہر دمام سے لاہور آرہی تھی، طوفانی بارش کے باعث طیارہ لاہور ایئرپورٹ لینڈ نہ کرسکا،ذرائع کے مطابق پرواز کا رخ لاہور ایئرپورٹ سے ملتان کےلئے موڑتے وقت طوفانی بارش کے سبب کپتان نے جہاز بھارتی فضائی حدود میں داخل کیا ،طوفانی بارش کے باعث پی آئی اے کی پرواز کے کپتان کو ملتان ایئرپورٹ رخ موڑنے کیلئے بھارتی شہر فیروزپور تک بھارتی فضائی حدود تک جانا پڑا۔
ذرائع کاکہناہے کہ پی آئی اے کے کپتان نے بھارتی سی اے اے کو صورتحال سے مطلع کیا،بھارتی سی اے اے نے صورتحال کے پیش نظر پی آئی اے کے طیارے کو رخ موڑنے کیلئے بھارتی حدود کے استعمال کی اجازت دی، لاہور جانے والی پرواز کو ملتان ایئرپورٹ رخ موڑ کرلینڈ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار نے پاکستان بار کونسل کے 7 ممبران کی رکنیت معطل کردی