حکومت نے فرح گوگی کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا

May 05, 2022 | 15:16:PM
حکومت نے فرح گوگی کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا
کیپشن: فرح گوگی عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خاتون اول بشریٰ بی بی کی دست راست فرح گوگی کو دبئی سے واپس پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دست راست فرح گوگی کو دبئی سے واپس لا کر تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔فرح گوگی کے بغیر تفتیش مکمل نہیں ہو سکتی۔

فرح گوگی کو دبئی سے واپس لانے کے لئے قانونی کارروائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔فرح گوگی کے علاوہ  ملازم طاہر اقبال ، محمد نعمان افضل،محمد ارشد اور محمد رفیق سے بھی تفتیش ہو گی۔

 ذرائع کے مطابق عمران نیازی کے گوشواروں اور آمدن کی جانچ پڑتال کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔امریکا،برطانیہ، کینیڈا، ناروے سمیت دیگر غیر  ملکی بینک اکائونٹس کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جائیگا۔شواہد کی روشنی میں گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی ٹیکس وصولی کے حوالے سے اہم خبر