نوجوان کرکٹ کھیلتے ہوئے دم توڑ گیا،ویڈیو مناظر دیکھیے!

May 05, 2021 | 23:50:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) شہر قائد سے تعلق رکھنے والا نوجوان پاکستانی کرکٹر باؤلنگ کراتے ہوئے حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ نائٹ میچ کے دوران شاہ فیصل کالونی نمبر تین میں پیش آیا جہاں 25 سالہ حمزہ باؤلنگ کرواتے ہوئے اچانک زمین پر گر گیا۔ دوست اور اہل خانہ اسے فوری طور پر ہسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

کرکٹر کے چچا شکیل احمد کے مطابق ان کے بھتیجے کو ہارٹ اٹیک ہوا جس کے باعث اس کی جان گئی۔ دل کے عارضے کی ان کی فیملی ہسٹری ہے اور حمزہ بھی اسی کا شکار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ٹیسٹ کرکٹر کو تاوان کے لیے اغوا کر نے کے بعد رہا کرنے کا انکشاف