متحدہ عرب امارات: رمضان المبارک کی آمد، سرکاری ملازمین کی ڈیوٹی میں 2گھنٹے کمی کا اعلان

Mar 05, 2024 | 21:30:PM
متحدہ عرب امارات: رمضان المبارک کی آمد، سرکاری ملازمین کی ڈیوٹی میں 2گھنٹے کمی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک کی آمد پر سرکاری ملازمین کی ڈیوٹی 2 گھنٹے کم کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سرکاری و نجی ملازمین کے لیے رمضان المبارک میں ڈیوٹی اوقات میں کمی کا اعلان کردیا گیا، رمضان المبارک میں ملازمین کے لیے نوکری کے اوقات 2 گھنٹے کم کردیے گئے ہیں جبکہ اس کے بعد کام کرنے کے وقت کو اوور ٹائم تصور کیا جائے گا، رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عام طور پر ملازمین 8 سے 9 گھنٹے کام کرتے ہیں جس میں رمضان المبارک کے دوران اب 2 گھنٹے کی کمی کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا

دوسری جانب سرکاری اداروں میں پیر تا جمعرات 9 سے دوپہر ڈھائی بجے اور جمعہ کو 12 بجے تک کام کے اوقات کار ہوں گے، رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مار چ سے ہونے کا امکان ہے۔