محسن رضا نقوی کی  پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات

Mar 05, 2024 | 13:28:PM
محسن رضا نقوی کی  پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)  چئیرمین پی سی بی محسن رضا نقوی نے پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل ) کھیلنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جہاں پر کرکٹ کی بہتری سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے  مقامی ہوٹل میں ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں نے ملاقات کی،  اس  ملاقات میں بابراعظم، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث روف، محمد حارث، سلمان ارشاد، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حنین شاہ، سعود شکیل، فہیم اشرف آصف علی، زمان خان، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان،صائم ایوب محمد حارث، اعظم خان ،عماد وسیم،حسن علی ،میر حمزہ اور افتخار احمد سمیت دیگر کھلاڑی شریک تھے۔
ملاقات میں کرکٹ کی بہتری سمیت دیگر امور پر گفتگو  کی گئی جس میں چئیرمین پی سی بی   نے  کھلاڑیوں کو کھیل پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئےخوشخبری  قیمت میں کمی کا اعلان،کتنی سستی ہوئیں؟

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی فردا فردا ہر کھلاڑی کی نشت پر گئے  اور  کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا،محسن نقوی  نے  پاکستانی کھلاڑیوں سےخطاب  کرتے ہوئے کہا کہ  کسی نے غلط کیا ہے یا صحیح تنقید نہیں کرنا چاہتا،ہم سب کا ایک ہی مشن ہے اور وہ  ہے جیتنا،ہم جیت سکتے ہیں اور جیت اس وقت ممکن ہے جب سب اکٹھے ہوں۔

محسن نقوی  نے کہا کہ  اب ٹیم میں تمام کھلاڑی میرٹ پر آئیں گے،اب فلاں کا بندہ یا فلاں کی مرضی نہیں چلے گی،اچھے کھلاڑیوں کو ٹیم میں آنے کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا،پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی ہمارے سٹارز ہیں،ہر میدان میں نشیب و فراز آتے ہیں،پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،ٹیم سلیکشن میرٹ پر ہو گی،انہوں نے کہا کہ ہال میں موجود تمام کھلاڑی پاکستانی ٹیم کے لئے کوالیفائی کرتے ہیں،ہمیشہ بڑے مقصد کے لیے  قربانی دینا پڑتی ہے،کھلاڑی پہلے پاکستان کو ترجیح دیں، آمدن دوسری ترجیح ہونی چاہیے،کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سیاست کو ختم کرنا ہے اور 11 کھلاڑیوں کو اکٹھا کرنا ہے،11 کھلاڑی اکٹھے ہو کر میدان میں اتریں گے تو کامیابی ملے گی،میچ ہار بھی جائیں تو کوئی غم نہیں لیکن فائٹ کرکے ہاریں۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی قوم کرکٹ سے محبت کرتی ہے اور لڑ کر ہارنے پر کوئی ندامت نہیں ہوتی،کھلاڑیوں کی فٹنس پر  فوکس کیا جائیگا۔

انہوں نے  کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان آرہی ہے، ہم نے انگلینڈ، آئر لینڈ اورامریکہ جانا ہے،ٹریننگ کے لئے وقت نکالنا مشکل تھا تاہم 25سے 8 تک کاکول میں کیمپ لگے گا،میں آپ سب کے لئے ہر وقت حاضر ہوں،کھلاڑی جب چاہیں مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں، میرے دروازے آپ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں،کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنایا جائے گا اور سٹیڈٹیمز کو اپ گریڈ کریں گے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ  کرکٹ بورڈ کے پاس جتنے پیسے ہیں کھلاڑیوں پر لگائے جائیں گے،کرکٹ بورڈ کے پیسے جمع کرکے نہیں رکھنے،قذافی سٹیڈیم لاہور اور نیشنل سٹیڈیم کراچی کے قریب 5سٹار ہوٹل کے حوالے سے تیاری کی جارہی ہیں، کوچنگ سٹاف کی تقرری کے لیے رابطے میں ہیں اور بہترین دستیاب افراد کو کوچنگ اسٹاف میں تعینات کیا جائے گا۔

اس موقع پر چیف سلیکٹر وہاب ریاض، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور پی سی بی کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔