کِیا سپورٹیج کی قیمت میں 3لاکھ روپے کی کمی

Mar 05, 2024 | 12:57:PM
کِیا سپورٹیج کی قیمت میں 3لاکھ روپے کی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کِیا گاڑیاں بنانے والی لکی موٹر کمپنی نے کِیا اسپورٹیج ویرینٹس کی قیمتوں میں 3 لاکھ روپے تک کمی کردی۔

گزشتہ روز سے نظرثانی شدہ قیمتوں کا اطلاق ہو چکا ہے، کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق سپورٹیج الفا کی قیمت میں اڑھائی لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔

گاڑی کے چاروں ویریئنٹس کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ،سپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی، اے ڈبلیو ڈی اور لمیٹڈ ایڈیشن کی قیمتوں میں تین لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے، کمپنی نے اس قدم کے پیچھے وجوہات پر بات نہیں کی ہے جبکہ  نئی قیمتیں 4 مارچ 2024 سے لاگو  کردی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کے شہر نیش ول میں مسافر طیارہ گر کر تباہ

سپورٹیج الفا کی نئی قیمت اب 73 لاکھ روپے، ایف ڈبلیو ڈی کی نئی قیمت 77 لاکھ 40 ہزار روپے، اے ڈبلیو ڈی کی نئی قیمت 84 لاکھ 70 ہزار روپے اور لمیٹڈ ایڈیشن کی نئی قیمت 90 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔