ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے کمی

Apr 30, 2024 | 17:40:PM
ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ٹھنڈی ہوا کے جونکے آنے لگے،اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی کر دی ، گھریلو سلنڈر 140 روپے 18 پیسے سستا  ہو گیا، اوگرا نے مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 238 روپے 46 پیسے مقرر  کی گئی ہے ،اپریل کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 250 روپے 34 پیسے تھی ،ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2813روپے 85 پیسے مقرر کی گئی ہے، اپریل کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2954روپے 3 پیسے تھی۔