امریکہ کے شہر نیش ول میں مسافر طیارہ گر کر تباہ 

Mar 05, 2024 | 12:30:PM
امریکہ کے شہر نیش ول میں مسافر طیارہ گر کر تباہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ول میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ  امزیکہ کی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ول میں انٹراسٹیٹ ہائی وے پرپیش آیا، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ  طیارے کے حادثے میں تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں،حکام کے مطابق واقعہ جس سے متعدد شاہرائیں بند کرنا پڑیں،عمارتوں اور قریبی انفراسٹرکچرکونقصان نہیں پہنچا۔

 سنگل انجن طیارہ فنی خرابی کا شکار ہوا، گرنے کے بعد اس کو آگ لگ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر مزید سستا،ریٹ کتنا گرا؟انٹربینک سے خبر آ گئی