کینیڈا: فلسطین کے حمایتوں پر کیل گن سے حملہ کرنے والا ملزم گرفتار

Mar 05, 2024 | 12:56:PM
 کینیڈا میں فلسطین کی حمایت کرنے والے میں مظاہرین پر کیل گن سے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  کینیڈا میں فلسطین کی حمایت کرنے والے میں مظاہرین پر کیل گن سے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق  وان شہر میں اتوار کی صبح ملزم نے مظاہرین کے سامنے اپنی گاڑی روکی, اتر کر وہاں گندی زبان استعمال کی جبکہ دھمکی آمیز جملوں کا بھی استعمال کیا۔ ملزم نے موقع پر موجود مظاہرین سے جھگڑا کرتے ہوئے شرکاء پر مبینہ طور پر کیل گن سے فائر بھی کیا۔

مزید پڑھیں: گورنر تعیناتی کا معاملہ,مخدوم احمد محمود نے لاہور ریس کلب کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا

مقامی پولیس کے مطابق 27 سالہ Ilan-Ruben Abramov کو خطرناک ہتھیار رکھنے، حملہ کرنے اور دیگر الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔