غیر ملکی کرکٹ ٹیم لیٹن لائنز کا پاکستان کا دورہ

Mar 05, 2024 | 09:58:AM
غیر ملکی کرکٹ ٹیم لیٹن لائنز کا پاکستان کا دورہ، دورے کے دوران ٹیم نے پاک فوج کے حفاظتی انتظامات کو بھی سراہا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) غیر ملکی کرکٹ ٹیم لیٹن لائنز کا پاکستان کا دورہ، دورے کے دوران ٹیم نے پاک فوج کے حفاظتی انتظامات کو بھی سراہا۔

ٹیم کپتان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی دورے پر آئے ہیں اور یہ ہمارا دوسرا وزٹ ہے۔ میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے پاکستان میں ہمارا بہت اچھا استقبال کیا۔

ہم نے ملک بھر کے مختلف شہروں میں دورے کیے جہاں پر مختلف قسم کے کھیل کھیل چکے ہیں۔ ہم پاکستان آرمی کا بھی دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان آرمی نے ہماری ٹیم کو بہت سپورٹ کیا اور ہماری حفاظت کی۔

مزید پڑھیں:  رمضان سے قبل ہی ناجائز منافع خور مافیا فعال ، ایل پی جی خود سے مہنگی کردی

دوسری جانب کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہم نے اسلام آباد، لاہور اور جہلم میں بہت اچھا کرکٹ کھیلا۔ پاکستان آرمی نے ہمارا بہت خیال رکھا اور ہمہ وقت ہماری سیکورٹی پر مرکوز رہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان میں 9 دن گزارے اور ہمارا بہت اچھا وقت گزرا۔