بل گیٹس ’نانا‘ بن گئے

Mar 05, 2023 | 14:55:PM
مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس نانا بن گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس نانا بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر اور ان کے مصری مسلمان شوہر نائل نصر کے ہاں ہفتے کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے تاہم ابھی بچی کا نام نہیں رکھا گیا ہے۔

اس حوالے سے جینیفر اور نائل نصر نے سوشل میڈیا پر بیٹی کی معمولی سی جھلک بھی شیئر کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق 26 سالہ جینیفر گیٹس اور نائل نصر کی اکتوبر 2021ء میں شادی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  کیفی خلیل کا گانا’کہانی سنو‘ڈچ گلوکارہ کی آواز میں ویڈیو وائرل 

واضح رہے کہ بل گیٹس اور سابقہ اہلیہ میلنڈا طلاق کے بعد بیٹی جینیفر کی شادی پر ساتھ ساتھ دکھائی دیے تھے۔