حملہ آور کیسے پہنچا؟پشاور دھماکے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

Mar 05, 2022 | 14:44:PM
پشاور دھماکے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
کیپشن: نئی ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پشاور کی کوچہ رسالدارکی امام بارگاہ میں خود کش دھماکے کے بعد شہر کی فضا سوگوار، ہر آنکھ اشکبار ہے۔حملہ آور  ایک اور نئی ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کےمطابق  گزشتہ روز پشاور  کوچہ رسالدارکی امام بارگاہ میں  نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید  اور 195 زخمی ہوگئےجن میں سے  10زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔شہدا میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز دھماکا قصہ خوانی بازار میں کوچہ رسالدار کی امام بارگاہ میں ہوا جہاں خودکش حملہ آور نے امام بارگاہ میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔دھماکے قبل کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر جس میں  دیکھا جا سکتا ہےکہ حملہ آور دو ساتھیوں سمیت رکشے میں آیا  اور ساتھیوں سے الگ ہوکر امام بارگاہ  کی جانب روانہ ہوا ، حملہ آور نے خود کو مسجد کے اندرجا کر دھماکے سے اڑالیا۔

عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور نے امام بارگاہ میں گھس کر پہلے فائرنگ کی اور بعد میں خود کو اڑایا۔ افسوس ناک واقعہ کے بعد بھگدڑ مچ گئی لوگ اپنے اپنے رشتے داروں کو ڈھونڈنے بھاگے۔