نئی پاکستانی فلم ’ڈھائی چال‘کا ٹریلر، بھارتی غصے میں آگئے

Mar 05, 2022 | 00:23:AM
نئی، پاکستانی، فلم ،ڈھائی، چال ،پوسٹر
کیپشن: نئی پاکستانی فلم ’ڈھائی چال‘کا پوسٹر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری لالی ووڈ کی معروف اداکارہ عائشہ عمر  نے اپنی ایک نئی فلم ’ڈھائی چال‘  کے ٹریلر کا ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ۔ اس پاکستانی فلم کے ٹریلر کو دیکھنے کے بعد کئی بھارتی صارفین غصے میں آگئے ۔
بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر  ے اپنی ایک نئی فلم ’ڈھائی چال‘  کے ٹریلر کا ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ۔ اس پاکستانی فلم کے ٹریلر کو دیکھنے کے بعد کئی بھارتی صارفین غصے میں ہیں اور اپنی ناراضگی ویڈیو کے کمنٹ باکس میں ظاہر کررہے ہیں ۔ دراصل اس فلم میں یہ دکھایا گیا ہے کہ بھارت میں اب تک جتنے بھی دہشت گرانہ حملہ ہوئے ہیں ، اس کو خود بھارت نے ہی پلان کیا ہے اور خود ہی اپنے ملک پر حملے کروا کر پاکستان پر الزام لگایا ہے ۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

ساتھ ہی عائشہ عمر نے اس ٹریلر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ یہ بالی ووڈ نہیں ہے ، جہاں تم بھارتی ہر جنگ جیت جاتے ہو ‘۔ یہ ساری باتیں بھارت میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو پسند نہیں آئی ہیں اور انہوں نے جم کر اس ٹریلر کے ویڈیو پر ناراضگی ظاہر کی ۔ ایک یوزر نے لکھا کہ’ فلم میں ہی جیت جاؤ ‘۔ ایک اور یوزر نے لکھا ہےکہ’ خود میں اتنا دم ہے نہیں کہ کچھ کر پاؤ ، چلو فلم سے ہی کام چلا لو ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فلم ’ڈھائی چال‘ میں حقائق پیش کئے گئے جس کو بھارتی لوگ ہضم نہیں کر پا رہے ہیں اور وہ اپنا غصہ نکالنے کیلئےپاکستانی فلم پر تنقید کر رہے ہیں۔اس فلم کے ٹریلر کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے، اور اسکی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :