میکا سنگھ کا سلمان خان کی شادی ہونے تک کنوارہ رہنے کا اعلان

Mar 05, 2021 | 20:04:PM
 میکا سنگھ کا سلمان خان کی شادی ہونے تک کنوارہ رہنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی گلوکار میکا سنگھ کا کہنا ہے کہ جب تک سلو میاں شادی نہیں کرتے میں بھی کنوارہ رہو نگا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت گلوکار میکا سنگھ نے کہا ہے کہ میں شادی کیلئے اچھی لڑکی کی تلاش میں ہوں تاہم شادی صرف ایک شرط پر کروں گا اور وہ یہ ہے کہ پہلے سلمان خان کی شادی کرائی جائے۔
میکا سنگھ نے مزید کہا کہ سلمان خان کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری کا میں ہی وہ واحد کنوارا ہوں جس کی شادی کا سب کو انتظار ہے لہذا جب تک سلمان خان شادی نہیں کرتے میں بھی نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی سلمان خان شادی کریں گے میں بھی شادی کرلوں گا تاہم جب تک میں اپنی بیچلرز زندگی سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔