ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی

Jun 05, 2026 | 20:13:PM
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حامد )آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کپتان فاطمہ ثنا کی قیادت میں آئرلینڈ سے انگلینڈ پہنچ گئی ہے۔

ٹیم آج نوٹنگھم میں آرام کرے گی، جبکہ کل ڈربی میں سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی،اس کے بعد قومی ویمنز ٹیم 7 جون کو ٹریننگ سیشن میں حصہ لے کر ایونٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے گی۔

پاکستان ویمنز ٹیم میگا ایونٹ سے قبل اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور پریکٹس اور تیاریوں میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 12 جون سے شروع ہو رہا ہے، جس میں دنیا کی بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں :سڑکوں پر خطرناک صورتحال،5 ماہ، 6 روز میں 445 قیمتی جانیں ضائع