ملک میں آٹےکی قیمتوں میں مزید اضافہ ، اعدادوشمار جاری 

Jun 05, 2026 | 18:43:PM
ملک میں آٹےکی قیمتوں میں مزید اضافہ ، اعدادوشمار جاری 
کیپشن: آٹے کا تھیلا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) ملک میں آٹےکی قیمتوں میں مزید اضافہ ، ادارہ شماریات  نے اعدادوشمار جاری کر دیئے،ملک میں آٹے کے20 کلوتھیلےکی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800روپے تک پہنچ گئی ۔

دستاویز کے مطابق کراچی کے شہری ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں،کراچی میں آٹےکے 20کلو تھیلے کی قیمت 2800 روپے تک ہے،پشاور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2750 روپے تک پہنچ گئی،اسلام آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2733 روپے تک ہے،راولپنڈی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2707 روپے تک ہوگئی، کوئٹہ اور بنوں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2700 روپے تک ہے، حیدر آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2600 روپے تک ہے،خضدار اور لاڑکانہ میں  آٹے کے20 کلو تھیلےکی قیمت 2400 روپے تک ہے۔

دستاویز کے مطابق فیصل آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2350 روپے تک ہوگئی،گوجرانوالہ میں آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت 2333 روپے تک ہے،ملتان میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2267 روپے تک ہوگئی،بہاولپور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2260روپے تک ہے، لاہور میں آٹےکے20 کلو تھیلے کی2250 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے، سرگودھا اورسیالکوٹ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2200 روپے تک ہے۔

یادرہے کہ اس سے قبل ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2700 روپے تک تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی