گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی اور ق لیگ میں سیاسی تعاون کا اعلان

Jun 05, 2026 | 16:46:PM
 گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی اور ق لیگ میں سیاسی تعاون کا اعلان
کیپشن: گلگت پریس کلب میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق)  کی مشترکہ پریس کانفرنس
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) نے گلگت بلتستان انتخابات میں سیاسی تعاون کا اعلان کر دیا۔

گلگت پریس کلب میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق)  نے مشترکہ پریس کانفرنس کی،دونوں جماعتیں مشترکہ انتخابی مہم اور عوامی خدمت کے لیے مل کر کام کریں گی،گلگت بلتستان میں سیاسی استحکام اور بہتر حکومت سازی کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

 مسلم لیگ (ق) کے رہنماغلام مصطفیٰ ملک نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی،مسلم لیگ (ق) وفاق کی نمائندہ جماعت، قومی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر سیاسی تعاون کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر  پیپلز پارٹی کے رہنماہمایوں خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے فیصلے سے پیپلز پارٹی کی انتخابی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی،عوام کی امیدیں پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں، کامیابی کے بعد خدمت کا سفر جاری رکھیں گے،دونوں جماعتوں کا گلگت بلتستان کے روشن مستقبل کے لیے مل کر جدوجہد جاری رکھیں گی ،انتخابات 2026 میں تعاون سے مثبت اور مؤثر نتائج سامنے آئیں گے: پیپلز پارٹی 

سیاسی ہم آہنگی، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے دونوں جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔